: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
برطانیہ،15اپریل(ایجنسی) پیرس اور برسلز میں حملوں کے بعد برطانیہ میں پانچ مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق برمنگھم سے تین مردوں اور ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کی عمریں 26 سے 59 سال کے درمیان ہیں۔ اسی طرح
ایک چھبیس سالہ مرد کو لندن کے گیٹوک کے ہوائی اڈے سے حراست میں لیا گیا۔ اس بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ گرفتار شدگان پر تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ یہ کارروائی بیلجیم اور فرانسیسی حکام کے ساتھ مل کر کی گئی ہے۔ برطانوی پولیس نے ابھی ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔